18 جولائی 2026 - 00:58
سپاہ پاسداران کا کا شام کے علاقے التنف میں امریکی دشمن پر ناگہانی حملہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اپنے بیان نمبر 19 میں ایرانشہر کے شہید سپاہیوں کے خون کا بدلہ لینے کے لئے شام کے علاقے التنف میں امریکی دشمن کے اسپیشل آپریشن کمانڈ سینٹر پر اچانک حملے کرکے انہیں شدید نقصان پہنچایا اور متعدد امریکی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے آپریشن نصر 2 کے بیان نمبر 19 میں اعلان کیا کہ اس کے مجاہدین نے ایرانشہر کے شہید سپاہیوں کے خون کا بدلہ لینے کے لئے شام کے علاقے التنف میں دشمن کے اسپیشل آپریشن کمانڈ سینٹر پر اچانک حملہ کیا، تباہی مچا دی اور دہشت گرد امریکی فوجیوں کی بڑی تعداد کو ہلاک کر دیا۔

بیان کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله قاصم الجبارین

وقاتلوهم حتی لاتکون فتنة

ایران اسلامی کے حماسہ آفریں۔ بہادر اور بصیر عوام!

طفل کُش فوج کی شرانگیزیوں کے جواب میں، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایرواسپیس کے مجاہدین نے ـ بمپور ایرانشہر کے مظلوم شہید سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، ـ آپریشن نصر2 کی گیارہویں لہر میں، مبارک کوڈنیم "یا اباعبداللہ الحسین(ع)" کے ساتھ،  شام کے علاقے التنف میں دشمن کے اسپیشل آپریشن کمانڈ سینٹر پر ناگہانی حملہ کیا۔ اس حملے میں امریکیوں کا ایک ریڈار سسٹم تباہ ہوگیا، اسپیشل آپریشنز کے متعدد ہیلی کاپٹروں کو تباہ کیا گیا، ایرانشہر میں پچھلی رات شہید ہونے والے سپاہیوں کے خون کا بدلہ لینے کے لئے جرائم پیشہ دہشت گرد امریکی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد کو ہلاک کر دیا گیا۔

آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول بدستوربھی ہمارے بہادر مجاہدین کے پاس ہے اور جب تک امریکہ کی شر انگیزیاں جاری رہیں گی، اس علاقے سے تیل اور گیس کا ایک قطرہ بھی برآمد نہیں کیا جا سکے گا۔

وماالنصر الا من عندالله العزیز الحکیم

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha